ججوں کے درمیان جھگڑے کی خبربے بنیاد ہے سپریم کورٹ
حیدرآباد (گردوپیش ویب ڈیسک) ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان مبینہ جھگڑوں اور ہاتھا پائی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں، 13 اپریل کی شام ججز کالونی پارک میں واک کے دوران ججز کی لڑائی کی خبر جھوٹ ہے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ججز کی لڑائی کی خبر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اٹھایا گیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، کچھ عناصر نے جان بوجھ کر جعلی رپورٹنگ سے عدالت اور معزز ججز کا وقار متاثر کرنے کی کوشش کی۔

