ٹنڈوآدم: ایکسیئن شریف النفس اور عوامی مسائل کو فوری حل کرنے والے حیسکو آفیسر ہے انکا تبادلہ روکنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
ٹنڈوآدم (گردوپیش)حیسکو میں نمایاں کارگردگی کی بنیاد پر
ایگزیکٹیو انجینٸر حیسکو ٹنڈوآدم نزاکت علی میمن کا تبادلہ روک دیا گیا صارفین بجلی میں اظہار اطمیان ایکسیئن ٹنڈوآدم شریف النفس اور عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے والے حیسکو آفیسر ہیں بجلی صارفین کے مساٸل کو حل کروانا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے بجلی صارفین
تفصیلات کے مطابق حیسکو اتھارٹی نے پچھلے ہفتے سرکاری آڈر کے ذریعے ٹنڈوآدم حیسکو ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینٸر نزاکت علی میمن کی جگہ عزیز احمد بھٹو کا تبادلہ کردیا گیا تھا تاہم بجلی صارفین و سماجی حلقوں کے مطالبہ پر حیسکو اتھارٹی نے جاری کیے گٸے آڈر کو منسوخ کرکے موجودہ ایکسیئن حیسکو ٹنڈوآدم نزاکت علی میمن کی ہی تقرری کو برقرار رکھا
حیسکو ذراٸع کے مطابق مذکورہ ایکسیئن کو نمایاں کارگردگی کی بنیاد پر دوبارہ رکھا گیا ہے جبکہ بجلی صارفین و سماجی حلقوں نے اطمیان کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ ایکسیئن ٹنڈوآدم انتہاٸی شریف النفس شخصیت کے مالک ہیں جو بجلی صارفین کے مساٸل کو ترجہی بنیادوں پر فوری حل کرواتے ہیں اتھارٹی کا فیصلہ بجلی صارفین کے لیے خوش آئند ہے صارفین کا کہنا تھا کہ حیسکو کے اچھے افسران کی بدولت ہی یہ ادارہ ترقی کرسکتا ہے
ضرورت اس امر کی ہے کہ حیسکو کے نظام کو موثر طریقے سے چلانے کیلئے اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور جہاں جہاں بوسیدہ تاریں اور اوور لوڈیڈ ٹرانسفارمرز ہیں وہاں نئے ٹرانسفارمرزنصب کئے جائیں اور موسم سرما میں رات کے اوقات چوری و رہزنی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اس لئے رات کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے
