پاکستان

صوبہ بھر میں 402 اموات ہوئیں اورمجموعی طور پر 860 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے: شرجیل انعام میمن

حیدرآباد گردو پیش

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں صوبہ بھر میں 402 اموات ہوئیں اور 1055 افراد زخمی ہوئے ہیں.ابتدائی تخمینے کے مطابق بارشوں کی تباہ کاریوں سے سندھ میں مجموعی طور پر 860 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ مون سون 2022 میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں۔جولائی کے مہینے میں اوسط سے 308 فی صد سے زیادہ بارشیں ہوئی ،جبکہ اگست میں اوسط سے 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب نے دریائے سندھ کے دائیں کنارے جبکہ 2011 کی بارشوں نے سندھ کے بائیں کنارے کو متاثر کیا تھا ۔ مون سون 2022 نے صوبے کے تمام 30 اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے شدید بارشوں کے بعد سندھ اونچے درجے کے دریائی سیلاب کی زد میں ہے۔ اس وقت 550,000 کیوسک سے زیادہ سیلابی ریلا سندھ کے بیراجوں سے گزر رہا ہے۔ کچے کے تمام علاقے زیر آب آگئے ہیں ، جس سے ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ تقریباً 15 لاکھ مکانات متاثر ہوئے ہیں ، جن کے لاگت 450 ارب روپے ہے۔ 11734 مویشی ہلاک ہوئے ہیں ، جن کی مالیت 903.96 ملین روپے ہے، جبکہ 3171726 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ، جن کی مجموعی مالیت 335.44 ارب روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی 1467579 ایکڑ اراضی پر کھڑی 100 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے۔جس کا 205461.06 ملین روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کھجور کی 101379 ایکڑ اراضی پر 100 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے ، جس کا تخمینہ 7096.53 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ گنے کی 158916 ایکڑ اراضی پر کھڑی 21.78 فیصد فصل تباہ ہوئی ہے ، جس کا تخمینہ 11918.7 ملین روپے ہے۔ چاول کی 1063273 ایکڑ پر کھڑی 71.46 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے ، جس کا نقصان 52100.37 ملین روپے ہے۔ اس کے علاوہ خریف کی سبزیوں, ٹماٹر، مرچ ، پیاز اور دیگر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور کاشتکاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2281.5 کلومیٹر طویل 570 سڑکیں متاثر ہوئی ہیں ، جس سے 22.8 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ حیدرآباد ڈویژن میں 843.5 کلومیٹر طویل 101 سڑکیں، 20 پل متاثر ہوئے ہیں ۔ سکھر ڈویژن میں 1002 کلو میٹر طویل 256 سڑکیں اور 18 پل تباہ ہو چکے ہیں ۔ شہید بےنظیر آباد میں 136.8 کلومیٹر 125 سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ لاڑکانہ ڈویژن میں 96 کلومیٹر کی 12 سڑکیں اور 6 پلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
جبکہ میرپورخاص میں 146.22 کلومیٹر 23 سڑکیں متاثر ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی ڈویژن میں سڑکوں ، پلوں اور نکاسی آب کے نظام سمیت انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے ، جس کا تخمینہ 50 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے ۔ سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نیوی اور فضائیہ سول انتظامیہ کی اس مشکل گھڑی میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور مدد کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برسات متاثرین کو شیلٹر فراہم کرنے کے لیے 10 لاکھ خیموں، 30 لاکھ مچھردانیوں , 5 لاکھ پلاسٹک میٹ/ چھٹائی، 5 لاکھ وولن میٹریس، 10 لاکھ ترپال شیٹس، 10 لاکھ کچن سیٹس و دیگر اشیاء کی ضرورت ہے ، جبکہ متاثرین کو دو ماہ تک 20 لاکھ راشن بیگس فراہم کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اب تک سندھ حکومت نے 95770 خیمیں، 163295 مچھر دانیاں، 45960 پلاسٹک ترپال، 3820 فولڈنگ بیڈس اور دیگر سامان متاثرین کو فراہم کئے ہیں ، جبکہ متاثرین میں 52000 راشن بیگس تقسیم کئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے 8658 ٹینٹس ، 1900کمیونٹی شیلٹر ، 3780 راشن بیگس ، 7461 مچھر دانیاں ، 10877ترپال , 1000 کمبل اور دیگر ضروری سامان سندھ حکومت کو فراہم کیا ہے۔

سندھ حکومت برساتی تباہ کاریوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرے گی ۔متاثرہ علاقوں میں مکانات کے نقصانات کا معاوضہ.فصلوں کے معاوضے کی منظوری دی جائے گی.سندھ حکومت زرعی قرضوں پر سود کی معافی اور کم از کم ایک سال کے لیے موخر کرکے قسطوں کی ادائیگی کو دوبارہ ترتیب دینے کے اقدامات کرے گی ۔ کسانوں کو زرعی مشینری، کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیجوں پر سبسڈی کی گرانٹ فراہم کی جائے گی.

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی