میرا سندھ

امکانی بارشوں کے حوالے سے موثر انتظامات کرنے کےلئے متعلقہ محکمو ں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن میں بارشوں کی پیشنگوئی کے مد نظر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں :ڈویزنل کمشنر حیدرآباد

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے امکانی بارشوں کے حوالے سے موثر انتظامات کرنے کےلئے متعلقہ محکمو ں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے حیدرآباد ڈویژن میں بارشوں کی پیشنگوئی کے مد نظر بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا جاسکے ۔وہ حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اورمحکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ شہباز ہال حیدرآباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے حیسکوانتظامیہ کو بارشوں سے قبل اپنے بجلی کے نظام کو درست کرنے اور ممکنہ بارشوں کے دوران پانی کی فوری نکاسی کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز ، محکمہ آبپاشی ، پبلک ہیلتھ انجینیئر نگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ممکنہ بارشوں سے قبل کانٹی جینسی پلان بنانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ سنجیدگی سے ڈویژن کے اضلاع میں فرائض کی ادائیگی میں ناکام ر ہے ہیں جس پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں رہتے ہوئے فوری طور پر عوامی شکایات کو حل کریں بصورت دیگر فرائض میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے افسران و عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف، ایمبولینسز اور ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔ انہو ں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ بارشوںں کے دوران دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی 24 گھنٹے نگرانی کریں اور حفاظتی بندوں پر تجاوزات ختم کروا کر پانی کے بلا رکاوٹ بہا ¶ کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں مطلوبہ پولیس مدد بھی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور واسا کے متعلقہ افسران پر واضح کیا کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ان کی غفلت اور لا پرواہی سے پیش آیا تو ملوث افسران و عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیوں کہ برساتی پانی کی نکاسی ان کی ذمہ داری ہے اسی لیے اس ضمن میں قبل از وقت انتظاما ت مکمل کیے جائیں اور مشینری کو فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم سب کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو عملے کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع میں برساتوں کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں اور پمپنگ اسٹیشنز کے باقاعدگی سے دورے کریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ ، ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو اور حیدرآباد ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمنشرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان میرا سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کی جانب سے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ توہین آمیزروئے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ھے

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر لالہ مرزاخان جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی اور ممبران مجلس عاملہ نے سینئر صحافی مطیع
میرا سندھ

حیدرآباد (گردوپیش) ایڈ منسٹر یٹر شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر فاخر شاکر کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف آباد اینٹی

انکروچمنٹ شکیل قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سٹی حیدرآباد کی زیر نگرانی حیدرآباد کے مختلف بازاروں میں اور مختلف