پاکستان

’ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں‘

لاھور(گردوپیش آن لائن) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مجھے ایک صوبیدار اور 4 جوان مہیا کر دیں تو میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتار کر کے جیل میں ڈلوا دوں۔

ایک بیان میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ آئینی اور قانونی بحران کا شکار پنجاب کو طاقت کے زور پر یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، وزیراعلیٰ بننے کے لیے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں، ایسے تو پھر اواب علوی اگلے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی جدوجہد کے دوران ہمیشہ نیوٹرل امپائر کا مطالبہ کیا، حقیقی معنوں میں نیوٹرل امپائر دونوں ٹیموں کے لیے یکساں اصول رکھتا ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی