وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے وفاقی وزارت سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار اپنے آبائی گاؤں بیرانی کادورہ کیا
حیدرآباد( گردو پیش آن لائن ) شازیہ عطا مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین برسوں میں جو نیازی حکومت تھی انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ انکا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہےعمران حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بھوج ڈالا جبکہ عوام کو روٹی میسر نہیں ہے مگر عمران خان کہتا تھا کہ میں ملک میں آلو اور ٹماٹر دیکھنے یا ان کے دام طئی کرنے کے لئے وزیر اعظم نہیں بنا ہوں۔
شازیہ مری نے کہا کہ پچھلی حکومت نہ صرف نااہل تھی بلکہ بہت ہی بے حس حکومت تھی،عمران نیازی کی حکومت نے کبھی بھی عوام کے مسائل کو تسلیم نہیں کیا اورکہتے تھے کہ ملکی معیشیت بہت اچھی ہے اور معیشت کے اینڈیکیٹرز بہت اچھے ہیں جبکہ ساڑھے تین پونے چار سال میں انہوں نے عوام کو مھنگائی کی چکی میں پیسا ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک میں مھنگائی کی سونامی کا ذمے دار عمران خان ہے اورعمران خان بتائے اس کی کیا مجبوری ہے جو وہ فرح خان کو بچانے نکلا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے جعلی استعفیائوں کی فوٹو کاپیز جمع کروا دی گئی ہے۔استعفی دینے والے تمام اراکین پارلیامینٹ میں بیٹھتے بھی ہیں اور تنخوائیں بھی لے رہے ہیں۔عمران خان اب لوگوں کو اکساہ رہا ہے اور دھمکا رہا ہے کہ آئین پر عمل نہ کریں ۔عمران کی یہ دھمکیاں آئین پسندپاکستانیوں کوپریشان نہیں کرتی اور اس وقت کوئی پریشان ہے یا غمگین ہے اور کوئی ماتم۔کر رہا ہےتو وہ عمران خان ہے۔

