کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ اسپورٹس بورڈ بہتر انداز میں کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا تاکہ نئے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے
حیدرآباد گرددو پیش کھیلوں کے فروغ کے لیے سندھ اسپورٹس بورڈ بہتر انداز میں کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا تاکہ نئے کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نئے کھیل اور کھلاڑی سامنے آئیں ان خیالات کا اظہار سندھ اسپورٹس بورڈ مٹیاری کے ڈسڑکٹ اسپورٹس آفیسر مظہر خاصخیلی نے حیدرآباد بوسی ولو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دلداس کلب حیدرآباد میں منعقدہ انٹرکلب رمضان نائٹ بوسی ولو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کا مکمل تعاون جاری رہے گا، اس موقع پر مہمان اعزازی عدل نیوز کے CEOایڈووکیٹ پیر محمود جعفری نے کہا کہ حیدرآباد میں کھیلوں کے فروغ کے لے عامر کفایت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو،
اس موقع پر پاکستان بوسی ولو فیڈریشن کے سیکریٹری عبدالصمد خان شیروانی نے کہا کہ سندھ میں بوسی ولو ایسوسی ایشن بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے اور خاص کر حیدرآباد اور میرپورخاص میں بوسی ولو کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جارہے ہیں تمام ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عامر کفایت نے رپورٹ پیش کرتے ہویے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کے 14 کلب کے علاوہ جامشورو کے کلب نے بھی شرکت کی ہے ،اس موقع پر فیڈریشن کے سینئر نائب صدر شبیر گل، حیدرآباد ایسوسی ایشن کے صدر سلیم شیخ، نائب صدر حشمت حسین سیکرٹری میڈیم ریحانہ بھٹی فنانس سیکرٹری ومحمد عارف، عیسیٰ لیبارٹری حیدرآباد کی نعمانہ آرائیں کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی،
اس موق پر مہمان خصوصی کا تعارف کھلاڑیوں سے عامر کفایت نے کرایا مہمان خصوصی مظہر خاصخیلی نے بال پھینک کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ کمپرنگ کے فرائض حیدرآباد کی پہلی کھلاڑی نباء بھٹی نے انجام دیئے_

