پاکستان

بلاول بھٹو زر داری جلد لندن روانہ ہونگے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوگی

اسلام آبادگردو پیش آن لائن نیوز پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور نامزد وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری برطانیہ کے اہم دورے پر جلد لندن چلے جائیں گے جہاں ان کی مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات ہوگی ، لندن سے وطن واپسی پر بلاول بھٹو زر داری وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر دار ی کی خواہش پر بلاول بھٹو زر داری مختصر دورے پر جلد لندن جائینگے جہاں وہ میاں نوازشریف اور اسحق ڈار سے اہم ملاقات کرینگے جس میں ملک سیاسی صورتحال ، نئی حکومت کے قیام کے بعد چیلنجز اور دیگر امورپر مشاورت کی جائیگی وہ نوازشریف کو اپنے والد آصف علی زر داری کا اہم پیغام بھی دینگے ۔ وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بھی ان کے ساتھ لندن جانا تھا تاہم نیب کے کیس کی وجہ سے خورشید شاہ کا پاسپورٹ عدالت کے پاس جمع ہے اور ان کا نام سابق حکومت نے ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اس لئے خورشید شاہ لندن نہیں جا سکیں گے ۔ وفاقی وزیر شیری رحمن بلاول بھٹو زر دار ی کے ہمراہ لندن جائیں گی ۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

پاکستان

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی، وزیراعظم نے
چیف جسٹس
پاکستان

چیف جسٹس پاکستان نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے اور موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کی