عالمی خبریں

فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 148ہوگئی،متعدد لاپتہ

حیدرآباد گردوپیش نیوز ڈیسک فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمینی تودوں اور سیلابوں سے تباہ حال علاقوں میں کئی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اب بھی متعدد لوگ لاپتہ ہیں۔ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پرمجبور کیا ہے۔ وسطی صوبے لیئٹی میں زمینی تودوں نے کسانوں اور ماہی گیروں کے پورے پورے علاقے تباہ کر دئیے۔ متاثرہ ساحلی پٹیوں پر بھی تلاش کا کام جاری ہے جہاں کئی لوگ سمندری لہروں میں بہہ گئے ہیں۔ حکا م نے بتایاکہ قدرے اونچائی والے علاقوں میں خراب موسم اور بھاری کیچڑ کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ صورت حال کئی روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

عالمی خبریں

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ شنگھائی میں صورتحال بے قابو

شنگھائی: چین کے تجارتی شہر شنگھائی میں کورونا کی صورت حال بگڑ گئی جس کے باعث پورے شہر کا کورونا ٹیسٹ
عالمی خبریں

آذربائیجان کے نائٹ کلب میں زوردار دھماکا؛ 1 ہلاک اور 31 زخمی

باکو: آذربائیجان کے نائٹ کلب میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں