کھیل

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جا ری،بابر اعظم سب پر بازی لے گئے

حیدرآباد ڈیسک گردو پیش آئی سی سی نے نئی رینکنگ جا ری کر دی، ٹی ٹوینٹی اورون ڈے کے بیٹسمینوں میں بابراعظم سب پر بازی لے گئے ،پاکستانی کپتان بابراعظم طویل عرصے سے ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی میں پہلےنمبرپرہیں،ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کےمحمدرضوان کاتیسرانمبرہے،بولرزمیں شاہین آفریدی دسویں نمبرپرہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے، ون ڈے کی ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈنےپہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ چوتھے اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد