ملک بھر میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے
گردو پیش آن لائن ملک میں دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہیں کہیں تو 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے
وزارت توانائی نے بدھ کو اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’تین جوہری پلانٹس ٹرپ ہونے کی وجہ سے چھ علاقوں کو عارضی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور پلانٹ چند گھنٹوں میں سسٹم پر واپس آجائیں گے۔‘
لیکن اس اعلان کے باوجود ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں اور دیگر شعبوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
مذکورہ افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’اس وقت بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہم ہائیڈل پاور جنریشن کے لیے ڈیمز نہیں کھول سکتے کیونکہ فی الحال فصلوں کا موسم نہیں ہے۔ دوسری جانب گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا۔ ڈیم کھلیں گے تو ہائیڈل پاور پیدا کی جائے گی۔‘
اس وقت سندھ میں خریف کے فصلوکی کاشت جاری ہے اورپانی کی شدید قلت ہے ایسے میں ٹیوب ویل چلاکر پانی کی کمی پوری کی جا رہی ہے ،اگربجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو جہاں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں وہاں یہ اہم شعبہ زراعت بھی متاثر ہو سکتا ہے ،

