Uncategorized

گوہرشاہی اوراسکے پیروکاردائرہ اسلام سے خارج ہیں مفتی صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

حیدرآباد(گردو پیش)
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ، جمیعت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر مفتی صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اہل سنت کے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے اکرام مفتیاں عظام کے متفقہ فتاویٰ اور متعدد عدالتی فیصلوں کے مطابق انجمن سرفروشان اسلام کے سربراہ ریاض احمد گوہر شاہی کے عقائد اسلام کے قطعاً خلاف اور کفریہ ہیں اس کو امام مہدی، یا امام، مسلمان بھی سمجھنے والوں کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے، اہل سنت بریلوی سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء مفتی صاحبان مسلمانوں کو اپنے ایمان کی سلامتی کے لئے کھل کر گوہر شاہی اور اس کے پیرو کاروں سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہئے۔
تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی، جامعہ عربیہ مفتاح العلوم کے مہتمم صاحبزادہ مولانا محفوظ الرحمن شمس، شمس فاونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر حفظ الرحمن شمس پر مشتمل ایک وفد نے جامعہ رکن الاسلام ہیر آباد میں اہل سنت بریلوی کے ممتاز عالم دین اور جے یو پی (نورانی) کے صدر صاحبزادہ ابو الا الخیر محمد زبیر سے ملاقات اور گوہر شاہی اور اس کے پیرو کاروں کے کفریہ عقائد اور بریلوی متکبہ فکر کے بعض علما کی گوہر شاہی کے بارے میں مبہم اور مشکوک آرا پیش کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
صاحبزادہ ابو الا الخیر محمد زبیر نے کہا کہ اہل سنت کے تمام مکاتب فکر بریلوی دیو بندی اہل حدیث شیعہ کے جید علمائے اکرام، مفتیان عظام کا یہ متفقہ فتویٰ ہے کہ ریاض گوہر شاہی اور اس کو امام مہدی یا امام ماننے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں، گوہر شاہی کے عقائد سراسر اسلام کے متفقہ عقائد کے خلاف ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک دو نہیں اہل سنت بریلوی اور دیگر سینکڑوں علمائے اکرام اور مفتیاں کے فتاویٰ موجود ہیں سب کا متفقہ عقیدہ ہے کہ گوہر شاہی گروہ اسلام سے خارج ہے، پھر میرپور خاص کی خصوصی عدالت سمیت کم از کم 5 عدالتوں کے فیصلے بھی آ چکے ہیں کہ گوہر شاہی کے عقائد اسلام کے متفقہ عقائد کے خلاف ہیں اور اس لئے ان کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے بارے میں کسی شبہ کی کوئی گنجائش نہیں رہتی کیونکہ عدالتیں دونوں طرف کی بحث دلائل ثبوت کی بنیاد پر فیصلے صادر کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ گوہر شاہی کے پیرو کار اپنے عقائد کو بریلوی مکتبہ فکر کے حوالے سے چھپا نہیں سکتے کیونکہ بریلوی علمائے اکرام و مفتی صاحبان بھی اپنے فتاویٰ میں گوہر شاہی کے عقائد کو کفریہ قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ گوہر شاہی کے بعض پیرو کار بعض بریلوی علمائے اکرام کے پاس جا کر یہ موقف اختیار کرتے ہیں کہ ان کے خلاف تنقید بند کی جائے وہ گوہر شاہی کے متنازعہ اور اسلام خلاف عقائد اس کی کتابوں سے نکالنے کے لئے تیار ہیں دو تین بار گوہر شاہی کے بیٹے بھی میرے پاس آ چکے ہیں اور مجھے گوہر شاہی کی کتاب دی کہ دیکھئے اس میں اسلام کے متفقہ عقائد کے کیا خلاف ہے، صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ میں نے گوہر شاہی کے بیٹوں کا بتایا کہ گوہر شاہی کی زندگی میں ان سے کوٹری جا کر میں ملا تھا پاکستان کے ممتاز بریلوی عالم دین حضرت علامہ سعید احمد، حیدرآباد کے بڑے عالم دین سعید احمد قادری بھی میرے ساتھ تھے، ہم نے گوہر شاہی کو کئی گھنٹے صرف کر کے اس کی کتابوں میں نشاندہی کی کہ اس کے یہ عقائد اسلام کے بالکل خلاف ہیں جس پر اس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی کتب سے یہ نکال دے گا مگر اس نے ایسا نہیں کیا اور انہی کفریہ عقائد کے ساتھ اس کا انتقال ہوا، ان میں قران پاک 30 کے سوا مزید 10 پارے ہونے کا عقیدہ بھی شامل تھا جس کا مطلب ہے گوہر شاہی موجودہ قران پاک کو نہیں مانتے تھے، انہوں نے کہا کہ اب اگر اس کے بیٹے یا پیرو کار گوہر شاہی کی کتب سے اسلام کے خلاف اس کے عقائد نکال بھی دیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ اس کی جو کتب شائع کی جا رہی ہیں ان میں بھی تحریر کیا جا رہا ہے گوہر شاہی نے اپنی ایک تقریر میں یہ کفریہ بات کہی تھی، اہمیت اس بات کی ہو گی کہ کوئی ثابت کرے کہ گوہر شاہی نے اپنی زندگی میں تحریری آڈیو وڈیو سمیت کسی طریقے سے اپنے خلاف اسلام عقائد سے لاتعلقی کا اظہار کر کے توبہ کی تھی، صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے میرپور خاص کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ عدالت نے سوال کیا کہ گوہر شاہی نے جو اسٹریکر چھپوایا تھا اس میں لاالہ اللہ کے بعد محمد رسول اللہ ﷺ کی جگہ ریاض احمد گوہر شاہی لکھا گیا تھا جواب ملا کہ یہ لکھنے میں کیا مضائقہ ہے، یعنی کلمہ پاک میں تحریف کر کے رسول اللہ ﷺ کی جگہ گوہر شاہی نے اپنے آپ کو نعوذ با اللہ رسول بنا دیا، پھر اسی فیصلے میں حوالہ ہے قرآن پاک کی آیات میں شامل حروف مقطعات الف ل ر ،،،،،،، میں ر کی تشریح ریاض احمد گوہر شاہی کرنے کے سوال پر کوئی واضع انکار سامنے نہیں آیا اسی طرح گوہر شاہی کو امام مہدی ماننے، چاند اور حجر اسود میں گوہر شاہی کی تصویر نظر آنے کے عقیدے کی تردید نہیں کی گئی بلکہ گوہر شاہی کی کتاب میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ معاذ اللہ طواف کعبہ کے دوران حضور نبی پاک ﷺ نے حجر اسود میں گوہر شاہی کی تصویر دیکھی تو پہچان لی کہ یہ تو وہی ہے جو جنت میں ساتھ رہتا تھا، صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ اسلام کے متفقہ عقائد کے خلاف گوہر شاہی عقائد کی بنیاد پر اہل سنت بریلوی علماء اکرام اور مفتی صاحبان نے تو شرعی فتاویٰ دیئے تھے اب تو پانچ چھ عدالتی فیصلے بھی آ چکے ہیں اب کون سی کسر رہ گئی ہے اس لئے گوہر شاہی اور اس کے عقائد ماننے والوں اور پیرو کاروں کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔
صاحبزادہ ابو الالخیر محمد زبیر نے کہا کہ جب تمام مکاتب فکر علمائے اکرام مفتیاں اور دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کی متفقہ رائے کے مطابق حضرت علامہ شاہ احمد نورانی قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی قرار داد پیش کرنے والے تھے، قادیانی لاہوری گروپ نے انہیں بہت لالچ دے کر درخواست کی تھی قادیانی مرزا غلام قادیانی کو نبی مانتے ہیں، آپ ان کو ضرور دائرہ اسلام سے خارج قرار دلوائیں لیکن قرارداد سے لاہوری گروپ کا نام نکلوا دیں کیونکہ ہم تو مرزا کو صرف امام مانتے ہیں جس پر علامہ شاہ احمد نورانی نے جواب دیا تھا آپ نے پیشکش میں دیر کر دی ہم تو اللہ تعالیٰ اور محمد رسول اللہ ﷺ سے پہلے ہی سودا کر چکے، مرزا قادیانی اپنے عقائد کے لحاظ سے دائرہ اسلام سے خارج تھا وہ تو خود مسلمان ہی نہیں تھا اس کا پیرو کار اس کو نبی یا امام ماننے والا کوئی مسلمان کیسے ہو سکتا ہے، صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ یہی مثال گوہر شاہی کی ہے جب اسلام کے خلاف اپنے عقائد کے لحاظ سے گوہر شاہی اسلام سے خارج تھا تو اس کو امام مہدی، یا صرف امام یا مسلمان بھی سمجھنے والا اس کی پیروی کرنے والا کیسے مسلمان ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ گوہر شاہی کے کارندے اور پیرو کار اگر گوہر شاہی، اس کے عقائد اس کی تنظیموں سے مکمل براءت و لاتعلقی کا اعلان کر کے اللہ تعالیٰ سے توبہ کر لیں تو ہی وہ مسلمان کہلا سکتے ہیں، صاحبزادہ ابو الا الخیر محمد زبیر نے کہا کہ اہل سنت بریلوی سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء مفتی صاحبان مسلمانوں کو اپنے ایمان کی سلامتی کے لئے کھل کر گوہر شاہی اور اس کے پیرو کاروں کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چاہئے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Casino Lucky Green Guide – Step-by-Step Setup & Wagering

Before depositing at any online casino, take five minutes to read this checklist — it covers the steps most players
Uncategorized

Hommerson casino: stapsgewijze handleiding voor beginners

Whether you are a first-time visitor or returning to Hommerson casino, this guide covers the essential features you need to

2

Kingmaker casino login