ٹنڈوآدم (گردوپیش)
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ٹرین مارچ کا ٹنڈوآدم میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا، جماعت اسلامی کی تیاریاں مکمل ، پیٹرولیم لیوی، بھتہ نما ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی مہم جاری، تاجر، وکلا، صحافیوں، اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی سے رابطے تفصیلات کے مطابق
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی، اضافی ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی مہم کے سلسلے میں 20 ستمبر بروز اتوار کراچی سے اسلام آباد کی جانب’’سپر ٹرین مارچ‘‘شروع ہوگا۔ جماعت اسلامی کے مطابق ٹرین مارچ کے شرکاء 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے سفر کریں گے۔ ٹرین مارچ کی 3:45 بجے ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن آمد کے موقع پر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کیجانب سے قائدین جماعت اسلامی اور مارچ کے شرکاء کا فقیدالمثال اور بھرپور عوامی استقبال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران کیجانب سے تاجر برادری، صحافیوں، وکلا، اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ان پر عائد لیوی و ٹیکسز کے اثرات عام شہری کی زندگی، سفری اخراجات اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، اسی لیے جماعت اسلامی نے اس معاملے پر ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو معاشی ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری، جنرل سیکریٹری ارشد خاصخیلی، نائب امیر سید ارشاد ظفر بخاری، امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ ، مشتاق عادل، عبدالغفور انصاری اور عبدالستار انصاری نے ضلع سانگھڑ بالخصوص ٹنڈوآدم کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 ستمبر کو ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پہنچ کر ٹرین مارچ کے قائدین اور شرکاء کا بھرپور استقبال کریں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنے اور معاشی مشکلات کے ازالے کے لیے جاری اس مہم میں شہری اپنی آواز مؤثر انداز میں سامنے لائیں۔ ٹنڈوآدم میں ٹرین مارچ کے استقبال کے لیے کارکنان اور ذمہ داران نے انتظامات تیز کر دیے ہیں، جبکہ مختلف طبقاتِ زندگی سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے ٹرین مارچ کا ٹنڈوآدم میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا،
