ٹنڈوآدم(رپورٹ عمر فاروق قریشی)
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے
صدر سینئر صحافی
لالہ مرزاخان سے مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ نقدی اور اہم دستاویزات و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے این سی درج،
رات گئے ٹنڈوآدم سے گھر جاتے سینئر صحافی صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس لالہ مرزاخان سے تین مسلح ملزمان نے قیصر گوٹھ سے متصل عارب باؤنڈری کے مقام پر اسلحہ کے زور سے ہنڈا CD 70 2019
ماڈل موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ نقدی،دیگر اہم دستاویزات چھین کر کپاس و گنے کے فضل کے درمیان کچے راستے سے فرار ہوگئے ،
جسکے بعد تھانہ بی سیکشن پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہونے میں پہلے ہی کامیاب ہوگئے تھے ، پولیس نے تعاقب کیا اور ھوائی فائرنگ بھی گئی، اس دوران وہاں پر موجود افراد نے صحافی
لالہ مرزاخان کو بتایاکہ ملزمان روزانہ یہاں مسافروں سے ڈکیتیاں کرتے ہیں تاہم مسافر یہاں کے مقامی نہ ہونے کے باعث مقدمے درج نہیں کرسکتے یہی وجہ ھے کہ ملزمان پولیس کی گرفت سے بچ جاتے ہیں، صحافی حلقوں نے
ایس ایس پی سانگھڑ سے فوری واقع کا نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاھے،
دوسری صورت میں سخت احتجاج کیاجائے گا ،
