حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے
ممتاز صحافی سابق سیکریٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور و سابق صدر ملتان پریس کلب سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت ملتان شمیم اصغر راؤ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاھے اور لواحقین سے تعزیت کی ھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور و سینئر صحافی سابق نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور
عبد الحفیظ عابد،
صدر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور
لالہ مرزاخان سینئر نائب صدر خالد شیخ نائب صدر شمشیر علی خاصخیلی سیکریٹری محمد عارف حسین ،خازن وسیم شیروانی، جوائنٹ سیکریٹری علی قریشی ،
و ممبران مجلس عاملہ نصیر راہی تجمل حسین راحت کاظمی ،دیپک کمار شاہد حفیظ، نوید احمد احتشام ملک ،و دیگر نے
ممتاز صحافی سابق سیکریٹری پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور و سابق صدر ملتان پریس کلب سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت ملتان شمیم اصغر راؤ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاھے اور لواحقین سے تعزیت کی ھے،
اس موقع پر سینئر صحافی عبد الحفیظ عابد نے کہاکہ شمیم اصغر راؤ کے انتقال کی خبر سن کر افسوس ھوا وہ ملتان کے نہیں پاکستان میں صحافت کا بہت بڑا نام تھے ،
انکے صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،
لالہ مرزاخان نے کہاکہ شمیم اصغر راؤ صحافت کا بہت بڑا نام تھے ان سے پہلی بار FEC کے دوران ملتان میں ہی ملاقات ھوئی وہ یقیناً شفیق انسان تھے ، انکے صحافت اور صحافیوں کیلئے خدمات قابل قدر ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتاھے، یونین نے سینئر صحافی شمیم اصغر راؤ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوتے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ھے ،
سینئر صحافی شمیم اصغر راؤ کے انتقال پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس دستور کا اظہار افسوس

