حیدرآباد
(رپورٹ لالہ مرزاخان) کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کے بعد حیدرآباد میں حساس اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ھے، سندھ پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر تعینات کردی گئی جبکہ شہر کے خارجی و داخلی
راستوں پر چیکینگ بھی سخت کردی ھے،
تفصیلات کے مطابق سنیچر کو کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر شرپسند عناصر کی جانب سے حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کی شھادت و دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد حیدرآباد میں بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری کینٹ کے علاقے قاسم چوک لطیف آباد آٹوبھان روڈ صدر سینٹرل جیل حیدرآباد کے باہر پولیس موبائل اور رینجرز کے جوانوں کو گشت کرتے دیکھا گیا ھے،
یاد رہے سنیچر کو کراچی کے علاقے میں دہشت گردوں نے رینجرز کیمپ پر دستی بموں سے حملہ کیاگیاتھا ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں تین اہلکاروں کی شہادت ہوئی تھی جبکہ جوابی کاروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیاتھا،
کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے بعد حیدرآباد میں سیکیورٹی سخت کردی گئی

