ٹنڈوآدم بشیر احمد میمن اور سید آصف جمیل سانگھڑ کی پی ایس اور این اے سے الیکشن لڑ سکتے ہیں
ٹنڈوآدم گردو پیش) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن اور معروف زمیندار سید آصف جمیل سانگھڑ کی پی ایس اور این اے کیلئے آمید وار بن کر پیپلز پارٹی کیلئے چیلنج بن سکتے ہیں ،
این اے سانگھڑ 217 اور پی ایس 264 کی دو بڑی شخصیت کا فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کی پوزیشن ایک طرفہ مضبوط ہو گئی تھی جسکے نتائج عام انتخابات 2018 میں واضح طور پر دیکھی گئی تھی مذکورہ حلقوں کیلئے فنکشنل مسلم لیگ کو معروف اچھی شہرتِ کے حامل امیدوار وں کی ضرورت بھی ہے سید آصف جمیل چیر مین میونسپل کمیٹی سید حسن جمیل کے فرزند ریٹائر جرنل سید حسن عقیل کے بھتیجے اور پولیس کے معروف آفیسر عامر فاروقی کے کزن ہیں
وہ زیادہ وقت عوامی رابطوں میں گزارتے ہیں تاہم سیاست سے عدم دلچسپی کا اظہار بھی کرتے ہیں سندھ پولیس معروف فرض شناس اچھی شہرت کے حامل ریٹائر ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن نے شہداد پور اور ٹنڈوادم کے شہری گوٹھ گاؤں میں رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بڑی شخصیات اور برادریاں خوشی کا اظہار بھی کر رہی ہیں،
پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی سے نا خوش حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے رابط کرنے پر بشیر احمد میمن نے کہا کہ شہداد پور اور ٹنڈوادم میں ہمارے پرانے کاروباری واستے تعلق ہیں کمیشن کی تیاریاں بھی ٹنڈوادم میں کی تھی سروس سے ریٹائر منٹ ہو چکا ہوں وقت ہے رابطے ہو رہے ہیں ابھی تک تو کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے خود کو اس لائق بھی نہیں سمجھ رہا ہوں دوران سروس سیاسی حلقوں میں پسندیدہ بھی نہیں تھا رابطے رہتے تھے البتہ اپنے ملک اور صوبے سے محبت کرتا ہوں خدمت پر یقین رکھتا ہوں تقسیم کے نعروں نے نفرت کو فروغ دیا ہے کبھی پسند نہیں کیا بہتر سے بہتر کرنا ہمیشہ میری جدوجہد رہی ہے سیاست ضروری نہیں لیکن رابطے دوستوں سے بہت ضروری ہوتے ہیں
