کھیل

حیدرآباد میں اسپورٹس کی بحالی کے لیے بیسک انفراسٹرکچر مہیا کیا جائےرضوان

حیدرآبا(گردوپیش ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رضوان تنویر نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں اسپورٹس گراؤنڈ کی بحالی کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ حیدرآباد ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ، میئر حیدرآباد اور حیدرآباد کے منتخب نمائندے آگے آکر اپنا اپنا کردار ادا کریں اور اس شہر کی یوتھ کو معاشرتی برائیوں سے بچا کر صحت مندانہ فزیکل اسپورٹس کی طرف راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں

حیدرآباد وہ بدنصیب شہر ہے جہاں پر ہمارے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے لیے گراؤنڈ میسر نہیں جس کی وجہ سے آج اسکول. seniors online dating sites

و کالج کے طلبہ وطالبات فزیکل اسپورٹس کے بجائے دیگر معاشرتی برائیوں کی طرف بآسانی راغب ہورہے ہیں ۔ دیگر اسپورٹس کے ساتھ ساتھ خاص طور پر ہمارے قومی کھیل ہاکی کےلئے بیسک انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے جسکی وجہ نہ تو یہاں کھلاڑی اپنا کھیل جاری رکھ پا رہے ہیں اور نہ ہی اس شہر میں ڈسٹرکٹ اور نیشنل و انٹرنیشنل کی سطح کے ایونٹس منعقد ہوسکتےہیں ۔ جس کے باعث کھلاڑیوں میں کھیل سے مایوسی بڑھ رہی ہے ۔ ہم تمام ارباب اختیار سے بالخصوص ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ، میئر حیدرآباد اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیدرآباد کے اس دیرینہ مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد