کھیل

ورلڈ کپ،میکسویل نے ڈبل سنچری بناکر آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

حیدرآبادگردوپیش ویب ڈیسک گلین میکسویل نے ڈبل سنچری بنا کر آسٹریلیا کو بڑے اپ سیٹ سے بچالیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گربز اور ابراہیم زدران نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکی اور رحمان اللہ گربز 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی دوسری وکٹ 121 کے مجموعی سکور پر رحمت شاہ کی گری، انہوں نے 30 رنز بنائے تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان حشمت اللہ شاہدی 26، عظمت عمرزئی 22، محمد نبی 12 رنز بنسکے۔
افغانستان کے اوپنر بلے باز ابراہیم زدران نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 129 رنز اور راشد خان 35 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ مچل سٹارک، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی اوپننگ سمیت مڈل آرڈر بھی فلاپ رہا۔ آل راونڈرز میں گلین میکسویل نے ایک ٹانگ پرپاکستان کی امیدوں کا بوجھ اٹھاتے ہوئے 201رنس اسکور کیئے اور اپنی ٹیم کی لاج رکھتے ہوئےحقیقی شکست سے سابق چمپئن کو بچا لیا۔
آسٹریلیا نے 292 رنز کا ہدف7 4ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، گلین میکسویل کی شاندار ڈبل سنچری نے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا گیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر 18، مچل مارش 24، مارنس لبوشین 14، مارکس سٹوئنس 6، مچل سٹارک 3 رنز جبکہ ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمر زئی اور راشد خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد