Uncategorized پاکستان

آئی ایم ایف کا پاکستان سے تمام اہداف پورے کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد(گردو پیش نیوز ڈیسک

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن دو ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور ریگولیٹری اداروں سمیت سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف وفد کو بیرونی فنانسنگ کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریگا کیونکہ بیرونی فنانسگ کے مسئلے پر آئی ایم ایف خدشات کا اظہار کر چکا ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کرنسی ایکسچینج کے معاملے پر بھی اختلافات موجود ہیں۔
پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق ہیں اور پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ہے۔
حکومت کا اسٹیٹ بینک سے قرض تقریباً 41 ارب روپے ہے جو مقرر کردہ حد کے مطابق ہے جبکہ ایف بی آر نے اکتوبر تک ٹیکس وصولیوں کیلئے مقرر کردہ ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ اکٹھے کیے ہیں۔
نگران وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اہداف پر عملدرآمد کریں گے، اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Casino Lucky Green Guide – Step-by-Step Setup & Wagering

Before depositing at any online casino, take five minutes to read this checklist — it covers the steps most players
Uncategorized

Hommerson casino: stapsgewijze handleiding voor beginners

Whether you are a first-time visitor or returning to Hommerson casino, this guide covers the essential features you need to