قمر ہاکی الیون ویٹرن نے سنٹرل فٹنس ہاکی کلب ویٹرن کو 3-4 شکست دے کر میچ جیت لیا
حیدرآبادگردو پیش قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے زیر اہتمام سینٹرل فٹنس کلب کراچی اور قمر ہاکی الیون حیدرآباد کے ویٹرن ٹیموں کے مابین دوستانہ نمائشی ہاکی میچ بورڈ اسٹیڈیم کے آسٹرو ٹرف ہاکی گراونڈ پر منعقد ہوا جس میں قمر ہاکی الیون ویٹرن نے سنٹرل فٹنس ہاکی کلب ویٹرن کو 3-4 شکست دے کر میچ جیت لیا
میچ ابتداء سے ہی سنسنی خیز ثابت ہوا،اپنے دور کے سابقہ نامور کھلاڑیوں نےکھیلتے ہوئے شائقین ہاکی اور جونیئر کھلاڑیوں سے خوب داد حاصل کی،قبل ازیں صبح میں سنٹرل فٹنس ہاکی کلب نے عشرت ثانی ہاکی کلب سے میچ کھیلا جس کو عشرت ثانی ہاکی کلب نے 2-3 سے جیت لیا اس میچ میں جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے مد مقابل سینیر سابقہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر خوب سیکھا۔ اس میچ میں حمزہ اور حسنین شیخ نے اپنے کھیل سے سینیئر کھلاڑیوں سے خوب داد حاصل کی اور شاندار کھیل باعث مین آف میچ قرار پائے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادفاروق خان تھے،اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ ممبر غیاث راجپوت بھائی، سیکٹر H کے انچارج نثار بھائی مہمان خصوصی کے ساتھ موجود تھے،میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد رضوان تنویر نے مہمان خصوصی فاروق خان کو اجرک اور سوینیئر پیش کیا،جبکہ قمر ہاکی الیون کے صدر افتخار الدین نے سیکٹر ایچ کے انچارج جناب نثار بھائی کو اجرک پہنائی،تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے رضوان تنویر نے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآبادفاروق خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تقریب میں آنا نہ صرف ہمارے لیے بلکہ حیدرآبادمیں اسپورٹس کے لیے خوش آئند ہے انہوں نے کراچی سے آئی ہوئی مہمان ٹیم کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ آپ کھلاڑیوں کا حیدرآباد میں آنا حیدرآباد میں ہاکی کے فروغ اور بحالی کا سبب بنے گا،مہمان خصوصی فاروق خان نے شائقینِ ہاکی اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے کہا کہ آج مجھے اس گراونڈ آکر انتہائی خوشی ہوئی کہ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد رضوان تنویر نے اتنے کم عرصے اپنی لگن اور محنت سے اس گراونڈ کو کھلاڑیوں کے لیے قابل کھیل بنا دیا جو کہ بظاہر ممکن نظر نہیں آرہا تھا،آج یہاں پر ہاکی رونقیں بحال ہونے میں ممبر صوبائی اسمبلی جناب ندیم احمد صدیقی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآدا فواد غفار سومروکا اہم کردار رہا ان دونوں مہمانوں کو زبردست خراج تحسین بیش کیا،کراچی سے آئے ہوئے مہمان کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی سے آکر حیدرآباد میں رونقیں سجائیں ان کھلاڑیوں کا اور خاص طور پر سیکریٹری سی ایف سی جناب ندیم احمد کو عارف بھائی کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی فاروق خان نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں قمر ہاکی الیون حیدرآباد کی جانب سے مہمان ٹیم میں سوینیئر تقسیم کیئے۔ جبکہ سنٹرل فٹنس ہاکی کلب کراچی کی جانب عشرت ثانی ہاکی کلب کی جانب عمدہ کھیل پیش کرنے پر محمد حمزہ اور حسنین شیخ کو اور عشرت ثانی ہاکی کلب کے کپتان حماد رضوان کو سوینیئر پیش کیا ۔ مہمان خصوصی نے سنٹرل فٹنس ہاکی کلب کی جانب آفیشلز میں رضوان تنویر ، افتخار الدین ، سعیداللہ قائم خانی، اویس الدین ، رضوان مغل، شیخ طارق حفیظ کو شیلڈ پیش کی ۔ میچ کے مین آف دی میچ کا اعزاز یاسر شاہ نے وصول کیا ۔ تقریب میں کمپیرنگ کے فرائض سرانجام دینے پر وسیم خان کو مہمان خصوصی نے سوینیئر دیا۔ آخر میں سینٹرل فٹنس ہاکی کلب کراچی کی جانب سے اکیڈمی کے کم عمر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ممبر غیاث راجپوت بھائی، سیکٹر H کے انچارج نثار بھائی نے میڈل تقسیم کیئے۔ آج کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض قمر السلام اور وکیل الدین نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں شائقینِ ہاکی کی کثیر تعداد میں تماشائیوں کے علاوہ ہاکی کے سابقہ کھلاڑیوں میں محمد یونس، غلام علی، شہاب الدین ، اصغر علی، خالد شاہ ، اسداللہ کھوکر، اور سابقہ فرسٹ کلاس کرکٹرز معین راجپوت ، ندیم اللہ نے شرکت کی۔

