تازہ ترین

عمران خان کی کال پرحیدرآبادحیدرچوک پرتحریک انصاف کے کارکنان کااحتجاج جاری ھے

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن) حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف حیدرآبادڈویزن کے مختلف اضلاع سے نکالی گئی ریلیوں پر پولیس ٹوٹ پڑی درجنوں کارکنان گرفتارکرنے کے بعد بھی تحریک انصاف کے کارکنان حیدرچوک پہنچ گئے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب 25 مئی کوحقیقی آزادی مارچ کی کال پرحیدرآبادڈویزن کے مختلف اضلاع مٹیاری،ٹنڈوالہیار،بدین،ٹنڈومحمد خان ،سے تحریک انصاف کے کارکنان نے ریلیوں کی شکل میں حیدرآباد کا رخ کرلیا

جہاں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہو ئے مختلف مقامات پر رکاوٹیں ڈال کرتحریک انصاف کے مقامی رہنماوں سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتارکرلیا،جس میں ٹنڈوالہیار سے ایڈوکیٹ اسلم لغاری،یاسین مری ،لالہ عامر اعوان،حیدرآباد سے لالہ عبدالرحمن پٹھان،عامر نیازی،بدین سے تعلق رکھنے والےمقیت نظامانی،مٹیاری سےصدام حسین،حاکم کھوکھر،ابوکوری،اویس گل شامل ہیں جبکہ جام شوروکے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے تاہم وہاں سے گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،

سندھ پولیس کی جانب سے سخت کریک داون کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان رکاوٹیں عبورکرکے حیدرآبادکے تاریخی مقام حیدرچوک پہنچنے میں کامیاب ہو ئے وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین میں تحریک انصاف لائرفورم یوتھ وینگ کے عہدیداران اورکارکنان بڑی تعدادمیں موجودتھے،کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے،جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے سخت نعرے بازی کی جارہی ہے،

دوسری جانب تحریک انصاف لائرفورم کے وکیل تحریک انصاف کے کارکنان کو رہائی دلانے کیلئے عدالت پہنچ گئے ہیں،

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی