تازہ ترین

رحمان بابا (48) ڈاون کوٹری کے قریب حادثہ کاشکار

حیدرآباد(بیورورپورٹ) پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور ٹرین کے انجن سمیت بوگیاں پڑی سے اتر گئیں۔

حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا جب کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ ڈاؤن ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس کی دس کے قریب بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جب کہ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایدھی کا بتانا ہےکہ رحمان بابا ٹرین حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور قریب ترین کوٹری تعلقہ اسپتال میں بھی حادثے کا کوئی زخمی نہیں لایا گیا تاہم حادثے کے مقام پر ایمبولینسز اور رضا کاروں کی بڑی تعداد بھیج دی گئی ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی