اوکاڑہ میں غیرت کے نام پرماڈل کاقتل قاتل سگا بھائی ھے
حیدرآباد(گردوپیش آن لائن نیوز ڈیسک) اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں 22 سالہ سدرہ نامی ماڈل کوسگے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل سدرہ فیصل آباد میں ماڈلنگ کرتی تھی مقتولہ عید گزارنے آبائی گھر والدین کے پاس آئی تھی۔مقتولہ کا بھائی حمزہ سدرہ کوماڈلنگ کرنے سے منع کرتا تھا گزشتہ روزدونوں بہن بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پرملزم حمزہ نے طیش میں آکر اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کر کے سدرہ کوقتل کردیا۔

