عالمی خبریں

امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج اسلام آباد پہنچیں گی

گردو پیش آن لائن نیوز پہلی صومالی نژاد امریکی رکن پارلیمان الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔رپورٹس کے مطابق الہان عمر پاکستان کی اعلی قیادت سے ملیں گی اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گی۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔واضح رہے کہ الہان عمر نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اعلی تعلیم حاصل کی۔ 2017 میں منی سوٹا سے ایوان نمائندگان کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے الہان عمر پہلی صومالی نژاد امریکی رکن پارلیمان بن گئیں۔
وہ حجاب پہننے والی پہلی امریکی کانگریس وومن بھی ہیں۔ امریکا میں انسانی حقوق کے علم برداروں میں سے ہیں، ہر سطح پر اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کرتی ہیں اور سیاہ فام سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف نسلی تعصب ختم کرنے کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

عالمی خبریں

چین میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ شنگھائی میں صورتحال بے قابو

شنگھائی: چین کے تجارتی شہر شنگھائی میں کورونا کی صورت حال بگڑ گئی جس کے باعث پورے شہر کا کورونا ٹیسٹ
عالمی خبریں

آذربائیجان کے نائٹ کلب میں زوردار دھماکا؛ 1 ہلاک اور 31 زخمی

باکو: آذربائیجان کے نائٹ کلب میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں