تازہ ترین

حیدرآباد(رپورٹ لالہ مرزاخان)عید الفطرکے قریب آتے ہی شہرمیں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے ،ایسا لگ رہا ہے پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے ،رات گئے حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے آٹوبھان روڈ واقع آٹوبھان ٹاور میں سحری کے وقت ڈاکوﺅں نے دوکانوں کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے کا سامان اور نقدی چوری کرلیئے حسین آبادپولیس نے سیکورٹی گارڈ کوحراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ، عید الفطر کے قریب آتے ہی حیدرآباد میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتاجارہا ہے،منگل اور بدھ کی درمیانی شب حیدرآباد کے مصروف ترین علاقے آٹوبھان روڈ پرواقعہ آٹوبھان ٹاور مارکیٹ میں چوروں نے دوکانوں کے تالے توڑکر لاکھوں کاسامان اور نقدی لوٹ کر فرارہو گئے ،جبکہ گزشتہ دنوں سائیٹ ایریا پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈاکوایک آٹاچکی کے مینجرسے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہو گئے تھے ،جبکہ ایک واردات میں ہالہ ناکہ حیدرآباد میں ڈاکوﺅں نے سبزی منڈی کے قریب ایک تاجرکولوٹ لیاتھا ،شہر میں بڑھتی ہو ئی چوری کی وارداتوں میں اضافے پر شہری سخت پریشانی کاسامنا کررہے ہیں ، شہرمیں برھتی ہو ئی چوری اور ڈکیتی کے واقعات سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حیدرآباد پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اورڈکیتی کے وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اورشہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر چھوڑدیا گیا ہے،

گرتی ہو ئی دیوار

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی