Uncategorized

دھمکی آمیز خط ، سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران وضاحت کریں ، آصف زرداری کا مطالبہ   

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس خط کے بارے میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر دن سکیورٹی کونسل کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے لہٰذاجو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سکیورٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہٰذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کےلئے نقصان دہ ہوتی ہے،نہ ہی یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا رہا ہے ، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا سارے سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جب
Uncategorized

پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے جانے پر ملک کے عوام کو مبارکباد

اکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے اور اسمبلیاں تحلیل کئے