نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے، میاں جاوید لطیف کادعویٰ
اسلام آباد گردو پیش مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ایک انٹرویومیں جاوید لطیف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان کے ڈاکٹرز صحیح علاج کررہے ہیں اور کوئی وبا بھی نہیں ہے۔جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف پاکستان آکر عدالتوں کے فیصلوں اور سزاؤں کا سامنا کریں گے۔

