Uncategorized پاکستان

ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائِیکورٹ

حیدرآباد(گردوپیش)

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا، ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کریں، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف تین مقدمے درج ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہیں، پٹشنرکی والدہ نے کہا کہ تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Casino Lucky Green Guide – Step-by-Step Setup & Wagering

Before depositing at any online casino, take five minutes to read this checklist — it covers the steps most players
Uncategorized

Hommerson casino: stapsgewijze handleiding voor beginners

Whether you are a first-time visitor or returning to Hommerson casino, this guide covers the essential features you need to