کھیل

پی ایس ایل 8:گلیڈی ایٹرز نے زلمی کا 241 رنز کا ہدف پورا کرکے نئی تاریخ رقم کر دی

حیدرآبادگردو پیش ویب ڈیسک: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر جیسن روئے کی شاندار 145 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت حاصل کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر طوفانی 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
وِل شمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹٓاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سیچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
روومن پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

آسٹریلیا ویمن ٹیم نے ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیت لیا

کرائسٹ چرچ: آسٹریلیا ویمن ٹیم نے فائنل میں انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل
کھیل

شہباز شریف کے قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنیوالے بیان پر سابق کرکٹر مشتاق احمد کا ردعمل

قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد