تازہ ترین

صوبائی وزیر برائے ترقی و حقوق نسواں سیدہ شہلا رضا نے وومن کمپلینٹ سیل دارالامان کا دورہ کیا

حیدرآبادگردو پیش صوبائی وزیر برائے ترقی و حقوق نسواں سیدہ شہلا رضا نے وومن کمپلینٹ سیل دارالامان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وومن کمپلینٹ سیل دارالامان کی خواتین کی شکایات سے متعلق ریکارڈ چیک کیا اور انچارج وومن کمپلینٹ سیل سیدہ قراة العین شاہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

صوبائی وزیر شہلا رضانے کہاکہ محکمہ ترقی و حقوق نسواں بے سہارا اور مظلوم خواتین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جس میں ان خواتین کی قانونی معاونت سمیت انہیں لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر نے گزشتہ روز حیدرآباد کاایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے دارالامان قاسم آباد اور وومن کمپلینٹ سیل کا بھی دورہ کیا تھا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی