تازہ ترین

آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع سانگھڑ میں مخالفین کو بھرپور شکست دیں گے،سینیٹرملک امام الدین شوقین

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن ) گیس آئل فیلڈ کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سنیٹر ملک امام الدین شوقین نےکہاہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع سانگھڑ میں مخالفین کو بھرپور شکست دیں گے،

سانگھڑ ضلع اس وقت پیپلز پارٹی کا قلعہ بن گیا ہے تیل گیس آئل فیلڈ رائیلٹی سے سانگھڑ ضلع کو 277 اسکیمیں دی گئی ہیں

سنیٹر ملک امام الدین شوقین نے حالیہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے نوجوان قیادت راجیش کمار ہرداسانی کو مبارکباد پیش کی ان کا مزید کہنا تھا کہ راجیش کمار ہرداسانی کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے ضلع میں پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگی پیپلز پارٹی کو نوجوانوں کی ضرورت ہے اور اقلیتی برادری پیپلز کے پلیٹ فارم کا حصہ ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تیل کمپنی سے سانگھڑ ضلع کو ایک ارب بیس کروڑ روپے کی 277 اسکیمیں دی گئیں ہیں جس میں تعلیم کی بھلائی کے لئے 25 سر زائد اسکیمیں رکھی گئیں ہیں جو کہ شہر اور گردونواح میں اسکولوں کے فرنیچر اور مرمت کے حوالے سے ہیں پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری میں جارہی ہے وہ بیشک اپنا شوق پورا کرلے پیپلز پارٹی الیکشن کے لئے ہر وقت تیار ہے جو پارٹی عوامی پارٹی ہے اسے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے باقی تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما معشوق چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کا آپس میں کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے یہ بھی مخالفین کا ایک پروپیگنڈا ہے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی جس کو چاہے ٹکٹ دے میرا ایم این اے نوید ڈیرو سے کوئی اختلاف نہیں ہے ہم ایک ہی پلیٹ فارم کا حصہ ہیں اور ساتھ ملکر مخالفین کا صفایا کریں گے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سانگھڑ میونسپل کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے ہوگا سانگھڑ ضلع اس وقت پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے بلدیاتی انتخابات قریب آنے سے پیپلز پارٹی سے ناراض ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عابد فاروق کے بارے میں کہا کہ عابد فاروق ہمارا اپنا آدمی ہے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جانے دیں گے اور جو اختلاف ہیں ان کو ختم کیا جائے گا آخر میں پیپلز پارٹی کے نوجوان راجیش کمار ہرداسانی اور ایڈوکیٹ رتن کمار ہرداسانی نے سنیٹر ملک امام الدین شوقین، معشوق علی چانڈیو، محراب خان چانڈیو، محمد خان چانڈیو کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے جبکہ ان کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین اقبال یوسفزئی، محراب خان چانڈیو، ایڈوکیٹ ملک سلیم، سردار محمدعلی لغاری، غلام مصطفیٰ جٹ ودیگر بھی موجود تھے

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی