تازہ ترین

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد،

حیدرآباد(گردوپیش آن لائن) نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی وفد کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد،

ترجمان چیمبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے سرپرست حاجی محمد یعقوب نے صدر چیمبر محمد الطاف میمن و دیگر کے ہمراہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر عدیل صدیقی ، سینٹر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محمد یعقوب نے کہا کہ آج کئی سال بعد چیمبر آف کامرس قانونی طور پر فعال ہوا ہے جس پر تمام تاجر برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صدر چیمبر الطاف میمن اور صدر چیمبر آف کامرس عدیل صدیقی اور اِن دونوں کی ٹیم کو مل جل کر ایک ساتھ کام کرنا ہوگا کیونکہ تاجر برادری کے مسائل بھی حکومت کی عدم توجہی کے سبب گھمبیر ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تاجر برادری اپنا کاروبار بہت ہی مشکل حالات میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کئی تاجر حضرات تو اُن شہروں میں اپنا کاروبار منتقل کرچکے ہیں جہاں بنیادی سہولتیں اوراُن کے مسائل کا ازالہ ممکن ہے۔ الطاف میمن اور عدیل صدیقی نے تاجر برادری کے مسائل ایک ساتھ مل کر حل کرنے پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

girdopesh

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تازہ ترین

اپوزیشن کا سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (گردوپیش) پنجاب کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے جہاں اب اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی